گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی نے ماہ اکتوبر کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر7792گاڑیوں کے چالان کرکے ڈرائیورز پر27لاکھ51 ہزار6سو 50روپے جرمانہ عائد کیا، ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالو ں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دورا ن موٹر سائیکلوں، کاروں، بسوں، ٹرکوں سمیت دیگر گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔