• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ترنم سے کلام اقبال پڑھنے کے مقابلے ہوں گے

گوجرانوالہ‘حافظ آباد‘منڈی بہاؤالدین ‘گجرات (نمائندگان جنگ) ماہ نومبر کو اقبال کا مہینہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیاہے اور اس سلسلہ میں گوجرانوالہ آر ٹس کونسل نے پروگرامز بھی ترتیب دے دیئے ہیں۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں کلام اقبال ترنم سے پڑھنے کے مقابلے منعقد ہوں گے اور ضلع میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ڈویژنل مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا ضلعی اور ڈویژنل مقابلے جیتنے والوں کو نقد انعامات اور شیلڈز سے نوازا جائے گا۔ان مقابلوں کا مقصد شاعر مشرق کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ اسی سیریز کا اگلا مقابلہ 10نومبرگوجرانوالہ، 11نومبر گجرات اور منڈی بہائوالدین، 12نومبر ناروال ،14نومبر حافظ آباد اور حتمی ڈویژنل مقابلہ 15نومبر کو گوجرانوالہ میں منعقد ہو گا۔
تازہ ترین