شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر وہاڑی کی زیر نگرانی کام کرنے والی انکوائری ٹیم نے شیخوپورہ کے تحصیلدار مزمل عارف کھوکھر کو 8نومبر کو وہاڑی اپنا بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرلیا ہے یہ انکوائری ٹیم پیڈا ایکٹ کے تحت عبدالغفور قانونگو، ماچھیوال اور احمد یار پٹواری حلقہ چک نمبر 58کے خلاف بے ضابطگیوں کی تحقیقات کررہی ہے اور اس انکوائری کے سلسلہ میں مزمل عارف کھوکھر جو قبل ازیں تحصیلدار وہاڑی تعینات تھے ان کا بیان قلمبند کرنے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔