• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ عناصر کو کیفرکردارتک پہنچانا عوام کے دل کی آواز ہے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے  سپریم کورٹ میں  مکمل دستاویزات پیش نہ کر کے مقدمہ کو طول دیا،،حکمرانوں کے رنگ زرد پڑچکے ہیں اور الفاظ بھی انکا ساتھ نہیں دے رہے۔ حکومت کو عدالتی احکامات کے مطابق تمام دستاویزات عدالت میں پیش کرنی چاہئیں۔ جماعت اسلامی کا موقف کہ ”حساب سب کا ہو“یہی عوام کا نعرہ ہے،ایک طبقہ اس آواز کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔ آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود کسی بھی ادارے نے پاناما پیپرز پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ کرپشن اور کرپٹ عناصر کو کیفرکردارتک پہنچانا عوام کے دل کی آواز ہے۔امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں حسب معمول مکمل دستاویزات پیش نہ کر کے مقدمہ کو طول دیا ہے۔حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کرپشن کے حوالے سے قانونی جنگ کی کامیابی چاہتے ہیں اور کرپشن اور کرپٹ عناصر کو کیفرکردارتک پہنچانا عوام کے دل کی آواز ہے۔
تازہ ترین