سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر شہری اتحاد کی جانب سے چیئرمین مولانا عبیداللہ بھٹو ابن آزاد کی قیادت میں مسلح ملزمان کی جانب سے گھروں پر حملے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ روز مسلح ملزمان نے ان کے گھروں قبضہ کرنے کے لئے حملہ کیا جس کے باعث امام بخش اور عبدالحمید زخمی ہوگئے ہیں اور ملزمان کی جانب سے ہمارے خلاف قادرپور تھانے پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے اور پولیس نے پرویز، پیر بخش، اور معشوق علی کو گرفتار کر لیا ہے جو زیادتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔