کشمور ( نمائندہ جنگ نیوز) انٹر کلب ریجنل ہاکی ایسوسی ایشن کا فائنل گڈو میں لاڑکانہ اور جیکب آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں لاڑکانہ کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4-1 سے کامیابی حاصل کی ۔ اس میچ کے مہمان خصوصی نثار اللہ شیخ چیئرمین ریجنل ہاکی ایسوسی ایشن لاڑکانہ تھے۔ اس موقع پر محمد رمضان جمالی، خادم حسین، آغا گل اعجاز کھوکھر، افتخار احمد صدیقی، پرنسپل واپڈا کالج گڈو بھی موجود تھے۔