اسلام آباد (نمائندہ جنگ) رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی شکیل اعوان نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے جس میں شیخ رشید پر اثاثے چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت نہ ہونے پر درخواست گزار شکیل اعوان نے جلد سماعت کی درخواست دائر کی ہے۔