ملتان (سٹاف رپورٹر) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ لاہورکے22ویں مڈ کیریئر منیجمنٹ کے مختلف وفاقی محکموںادروں سے تعلق رکھنے والے گریڈ 19کے 21 افسران نے محمدصدیق یوسف کی سربراہی میں سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ملتان کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر سید ساجد مسعود شاہ نے شرکاء کو تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ میں کپاس پر ہونے والی تحقیق کا معیار عالمی سطح کا ہے، اس کے نتیجے میں اب تک کپاس کی زیادہ پیداواری اوراعلیٰ خصوصیات کی حامل2 2 اقسام جسمیں بی ٹی اور نان بی ٹی اقسام شامِل ہیں، کپاس کے وائرس CLCVپر قابو پانے کے لئے تجربات بڑی کامیابی سے جاری ہیں، نے مختلف شعبہ جات ، کپاس کی جنگلی اقسام اور تجرباتی کھیتوں میں کپاس پر ہونے والے تجربات کا بھی مشاہدہ کیا۔