• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے کارکنوں کو ظلم و جبر سے ڈرایانہیں جاسکتا: شاہ محمود،عامر ڈوگر

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ایم این اے ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن باہمت اور جرأت مند ہیں ان کو ظلم و جبر سے ڈرایا، دھمکایا نہیں جاسکتا ، چیئرمین عمران خان سمیت پوری تحریک انصاف اسیران احتساب کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں اسلام آباد دھرنا کے دوران گرفتارہونے والے کارکنوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر رانا عبدالجبار ، ملک احمد حسین ڈیہڑ ، حاجی جاوید اختر انصاری ایم پی اے ، میاں جمیل احمد ، خالد جاوید وڑائچ ، عون عباس بپی ، ملک عدنان ڈوگر ، اعجاز جنجوعہ ، حسن علیزئی ، ندیم قریشی ، سبین گل خان و دیگر شریک تھے ۔
تازہ ترین