گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سول لائن کے علاقہ میں پنکھے بنانے والی فیکٹری سے چور گزشتہ رات تالے توڑ کر پنکھے اور تار چوری کر کے لئے گئے۔ وقار نامی شخص پنکھے بنانے والی فیکٹری سے چور رات کے وقت فیکٹری کے تالے توڑ کر 20پنکھے اور ہائی وولٹیج کی قیمتی تار چوری کر کے لے گئے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔