گجرات (نمائندہ جنگ) جعلی چیک دینے پر 2 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے، پولیس نے جوتوں کے لین دین کے عوض محمد منیر کو5لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر اعجاز احمد کیخلاف، پولیس نے کاروبار کے لین دین کے عوض کھوکھر غربی کے رہائشی ملک طاہر کو 11لاکھ82ہزارروپے کا جعلی چیک دینے پر ملک یاسر کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔