صوابی(نمائندہ جنگ)ڈی ایس پی رزڑ ضلع صوابی کے جونئیر کلرک آصف علی کو موٹرسائیکل پر گھرجاتے ہوئے صوابی مردان روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس تھانہ کالوخان کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی رزڑ کاجونئیر کلرک آصف علی ولد رحمان علی بُدھ کی شام چھٹی ہونے پر اپنے موٹرسائیکل پر گائوںگڑھی کپورہ مردان جارہاتھا جب وہ ڈی ایس پی آفس سے جاتے ہوئے زوارخان روڈکالوخان کے مقام پر پہنچا تونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاںبحق ہوگئے مقتول کی لاش فوری طور پر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال کالوخان منتقل کردیاگیا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میںسرچ آپریشن شروع کردی ۔