• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبالؒ کے 139ویں یوم ولادت پر سیالکوٹ میں کیک کاٹا گیا

سیالکوٹ( نمائندہ جنگ ) شاعر مشرق حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 139ویں یوم ولادت کے موقع پر ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔مفکرِ پاکستان، حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے139 یوم ولادت کے موقع پر دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور ترقی استحکام کے لئے حضوصی دعائیں ما نگ کر کیا گیا۔بعدازاں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی آبائی رہائش گاہ اقبال منزل محلہ کشمیریاں پر سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر میاں عمران اکبر نے کہا کہ اقبال کا پیغام آفاقی ہے جس پر عمل کرنا دنیاو آخرت میں یقینی کامیابی کی ضمانت ہے۔۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سابق صدر ڈاکٹر اسلم ڈار نے کہا کہ اقبالؒ کی شاعری میں بنی نوع انسانوں کیلئے رہنمائی ہےجبکہ دن بھراقبال منزل جاکرضلع بھر کے سکولوں اور کالجز کے ہزاروں طالبعلموں کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے علامہ محمد اقبال کے زیر ا ستعمال اشیا کو دلچسپی سے دیکھا۔ دریں اثنا پاکستان ممبران اولڈ بوائز ایسوسی ایشن گورنمنٹ پائیلٹ سکول شفقت خاور چوہدری ،ڈاکٹر امتیاز احمد،عرفان اللہ خان شیروانی، خالد فرخ سمیت مختلف سیاسی او رسماجی شخصیات نے بھی اقبال منزل کا دورہ کیا۔انجمن اساتذہ پاکستان کے وفد نے اقبال منزل پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علامہ اقبالؒ ایسے نظامِ تعلیم سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہیں جو دین اور سیاست کو دو الگ شعبہ ہائے حیات قرار دیتا ہے۔
تازہ ترین