• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ جی عمران کا پیچھا چھوڑیں، شیخ رشید، سیاستداں ہوں بے غیرت نہیں، خورشیدشاہ

اسلام آباد(ایجنسیاں)قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو پارلیمنٹ کا تجربہ ہے نہ سیاست کا‘پتہ نہیںکپتان کس کا گیم کھیل رہے ہیں ‘مستقل وزیر خارجہ نہ ہونے سے پاک فوج کی کوششوں کو دھچکا لگا‘خارجہ پالیسی پر نظرثانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے‘آرمی چیف کی تقرری پر حکومت الجھن پیداکررہی ہے‘آخری وقت میں کہیں  توسیع کی بات درست ثابت نہ ہوجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میںخورشید شاہ اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کر خورشید شاہ سے سوال کیا کہ شاہ جی آپ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے‘ جس پرخورشید شاہ نے کہا کہ میں سیاستدان ہوں بے غیرت نہیں‘ اس کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ بے غیرت تو عمران خان بھی نہیں‘خورشید شاہ نے مزاحیہ اندازمیں شیخ رشید کو کہا کہ یہاں ن لیگ والے کھڑے ہیں ‘ہم علیحدگی میں بات کریں گے، میں آپ کے ذریعے عمران خان کو اہم پیغام بھجواؤں گا۔جس پر شیخ رشید نے کہاکہ آپ روز میڈیا میں اس کو بتا رہے ہیں شیخ رشید نے حکومتی ارکان کی جانب اشارہ کر کے کہاکہ یہ مجبوریوں کو خریدتے ہیں ۔
تازہ ترین