اسلام آباد (حنیف خالد) چین اور پاکستان کی اعلیٰ ترین سول و عسکری قیادت چین پاکستان اقتصادی راہداری اور پاکستان کی گرم پانیوں اور گہرے سمندر کی انٹرنیشنل پورٹ گوادر کا تاریخ ساز افتتاح اتوار کو کرے گی وزیراعظم محمد نواز شریف چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف چین کے سینکڑوں کنٹینر افریقہ لے جانے والے بہت بڑے مال بردار جہاز کو دیگر شخصیات کے ساتھ الوداع کریں گے مسلح افواج کےسربراہان درجنوں ممالک کے سفیر گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان کے علاوہ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزراء سیکرٹری ارکان اسمبلی و سینٹ کو تقریب کے دعوت نامے 48 گھنٹوں میں جاری ہونگے 13 نومبر 2016 اس لحاظ سے تاریخی دن ہوگا جس روز عوامی جمہوریہ چین اورپاکستان کا برآمدی کارگو لے کر مشرق وسطیٰ ، براعظم افریقہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار گوادر پورٹ سے بحری سفر شروع کرے گا بھارت اور اسکے ہمنوا ملکوں کی سازشوں اور سرتوڑ کوششوں کے باوجود دنیا کی دوسری سب سے گہرے اور گرم پانیوں کی بندرگاہ پر اتوار 13 نومبر 2016 سے کارگو جہازوں کی آمدورفت شروع ہوجائے گی پہلے کارگو بحری جہاز میں تین سو مال سے بھرے پاک چین کنٹینرز ہفتے (12نومبر) کی رات تک لوڈ کرنے کا کام مکمل ہوجائے گا۔