اسلام آباد(وقائع نگار)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کی رہائش گاہ پر گئے ان کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ اپوزیشن لیڈر نے اس موقع پر کہا کہ جواں سال بیٹے کی موت کا صدمہ بڑے دکھ کی گھڑی ہے ۔ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ اور اپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔