گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پاکستان سنی تحریک نے شاعرمشرق،مصورِپاکستان ڈاکٹرعلامہ محمداقبال ؒ کے 139ویں یوم ولادت کے موقع پرانکی انقلاب انگیز فکری وملّی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 9نومبر کو ملک گیر’’یوم بیداریٔ ملت‘‘ کے طورپرمنایا، ملک بھر میںفکراقبال ؒ کانفرنسز اور علامہ اقبال ؒ کا فلسفہ خودی کے عنوان سے سیمینار ہوئے۔ سنی تحریک کے ضلعی صدر قاری محمد بوٹا جٹ ،چیئرمین سنی تحریک علما بورڈ علامہ ڈاکٹر حبیب الرحمٰن ،ضلعی رہنما حافظ محمد طاہرر ضا قادری،قاری غلام مصطفیٰ رضوی،قاری محمد فیصل اقبال سلطانی قاری محمد اصغر کریمی و دیگر نے الیا س کالونی میں تقریب سے خطاب کیا۔