گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ کی مختلف ٹیموں کا ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن کے دوران 2سو 53گاڑیوں کو قابو کر لیا۔ اس دوارن 253گاڑیوں میں سے دو سو تیرہ گاڑیوں کے مالکان نے جرمانہ سمیت ٹوکن ٹیکس ادا کرکے رات تک اپنی گاڑیاں چھڑا لیں جبکہ چالیس گاڑیاں تھانوں میں بند رہیں۔