ٹھٹھہ(نامہ نگار) ہندو برادری کا اجلاس ٹھٹھہ میں ہوا جس میں برادری کی تمام 6 قوموں کے سربراہان نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آل ہندو پنچائت ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر دیوان عالم چند کوہستانی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جماعت کو اعتماد میں لیے بغیر تمام فیصلے اکیلے کر رہے ہیں جس کے باعث تنظیم کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے، جس پر ایک متفقہ فیصلے کے ذریعہ پنچائت کے صدر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔