• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ:یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور( خبرنگارخصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ سماعت کے دوران علی موسی گیلانی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ چار برس سے بغیر کسی جواز کے علی موسی گیلانی کا نام سےایگزٹ کنٹرول میں شامل کیا گیا  ہے۔ وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ چار برس تک کسی شہری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔ وکیل نے استدعا کی کہ علی موسی گیلانی کا نام ایگزٹ کنٹرول سے خارج کیا جائے۔
تازہ ترین