• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،50گرانفروشوں کیخلاف مقدمات،149دکانداروں کوجرمانہ

گجرات(نمائندہ جنگ) پرائس مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 50گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرادیئے، 149دکانداروں پر اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر1لاکھ 85ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سولہ اکتوبر سے 31اکتوبر تک پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر نورالعین، ذوالفقار علی باگڑی، آذبہ اعظم، ڈی او انڈسٹریز اکرام الحق و دیگر بھی موجود تھے۔  گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کھادیں مہنگے داموں فروخت کرنیوالے 4ڈیلرز کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا ۔
تازہ ترین