• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،ڈیتھ کوٹہ پر ملازمین کے بچوں کی کنٹریکٹ پر تعیناتی،وزیر اعلیٰ شکایت سیل نے نوٹس لے لیا

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کونسلر کی شکا  یت پر وزیراعلی ٰنے سیکرٹری جنگلات سے فوری رپورٹ طلب کر لی، تفصیل کے مطابق جرارحیدرعلوی جنرل کونسلر پاکستان مسلم لیگ،،ن،، وارڈ نمبرا یونین کونسل نمبر8کی جانب سے تحریری درخواست میں شکایت کی گی تھی کے محکمہ جنگلات بہاول پور میں ڈیتھ کوٹہ پر17-Aکے تحت مرحوم سرکاری  ملازمین کے 9بچے اور بچیاں تعینات ہیں جنھیں ریگولرملازمت کی بجاے کنڑیکٹ پرملازمت دے کرلاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی کی جارہی ہے،جس پر وزیراعلی کے شکایت سیل کے ڈائریکڑ نے صورتحال کا فوری نوٹس لے کرصوبائی سیکرٹری جنگلات کومعاملے کافوری طور پر ایکشن لے کر وزیراعلی کے شکایت  سیل میں جلدازجلد رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔ 
تازہ ترین