راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ہائیکورٹ بار راولپنڈی سمیت ڈویژن بھر کی بار ایسوسی ایشنز نے ڈویژن بھر میں عدالتی بائیکاٹ کرنے کااعلان کیا ہے۔اس حوالے سے راولپنڈی ڈویژن بھر کی بارایسوسی ایشنز کا اجلاس ہائیکورٹ بار میں ہوا۔جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر کو ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں وکلاء کنونشن ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔وکلاء کا احتجاج حالیہ ججز کی بھرتیوںاورہائیکورٹ ایڈوائزری کمیٹی کے قیام کے خلاف ہے۔اس حوالے سے سینئر نائب صدر ہائیکورٹ بار فیض احمد چیمہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پیر کی ہڑتال میں ارجنٹ کیسز بھی نہیں ہوں گے۔ڈسٹرکٹ بار میں گیارہ بجے کنونشن ہوگا۔جس میں ڈویژن بھر کی وکلاء قیادت شریک ہوگی۔ کوئی وکیل اور بار عہدیدار چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے فنکشن میں شریک نہیں ہوگا۔