• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ،سالانہ نہروں میں پانی کی قلت،موسم سرما کی کاشتہ فصلیں تاخیر کاشکار

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ انہار ملتان ڈویژن کی سالانہ نہروں میں پانی کی شدید قلت سے موسم سرما کی کاشتہ فصلیں تاخیر کاشکار ہوتی جارہی ہیں، ان فصلوں کی کاشت کااول موسم کافی حد تک گزر چکا ہے، اب موسم سرما کی فصلیں کافی تاخیر سے کاشت ہونے کاامکان ہے، گندم کی کاشت کااول موسم 15سے20 نومبر ہوتا ہے، مگر ابھی تک گندم کی کاشت کے لئے رونی یعنی زمین کی تیاری کاعمل تک شروع نہیں کیا جاسکا ہے، اس کے علاوہ دھان اور کماد کی کٹائی ابھی ہونا باقی ہے، اسی طرح کپاس کی فصل بھی کھیتوں میں جوں کی توں کھڑی ہے ان فصلوں کی برداشت کے بعد آئندہ فصلیں کاشت ہونے کاامکان ہے، نہری پانی نہ ہونے کی وجہ سے زمین کی تیاری کاعمل تک شروع نہیں کیا جارہا ہے ،گندم کے کاشتکاروں نے محکمہ انہار کے حکام سے اپیل کی ہے کہ نہروں میں پانی کی سپلائی کو بڑھایا جائے۔
تازہ ترین