• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کو ایف پی سی سی آئی کا زون بنایا جائے:صدرایوان تجارت وصنعت

ملتان( سٹاف رپورٹر)ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے کہا ہے کہ ملتان کوفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(ایف پی سی سی آئی) کا زون بنایا جائے اور جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کی طرف بھر پورتوجہ دی جائے، فیڈریشن انتخابات میں افتخار ملک اور شیخ تنویر کی سربراہی میں کامیاب ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان تجارت وصنعت ملتان میں جنوبی پنجاب کے ریکگنائزڈ ٹریڈایسوسی ایشنز اور ایوان تجارت ہائے کے نمائندگان کے اجلاس سے خطاب میں کیا ،اجلاس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے انتخابات کے سلسلہ میں یو بی جی گروپ کے نامزد نائب صدر عطاء باجوہ ،مسعود ملک ،منظور ملک، حاجی عطاء الرحمان،مصصومہ سبطین نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر یو بی جی کے سینئر نائب صدر میاں تنویر اے شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کے انتخابات میں جنوبی پنجاب کے الائینز آف ریکگنائزڈ ایسوسی ایشنز بھرپور ساتھ دیں گے،اجلاس سے عطاء باجوہ،مسعود ملک،منظور ملک،مصصومہ سبطین،حاجی عطاء الرحمان اور عاصم شاہ،خواجہ محمد یوسفنے بھی خطاب  کیا، خواجہ جلال الدین رومی نےمزید کہا کہ سی پیک منصوبہ کیلئے ملتان چیمبر کو فوکل بنایا جارہا ہے،سی پیک کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کیلئے بھی جلد مشاروتی اجلاس منعقد ہوگا، بیڈ شیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ محمد یونس،پی سی جی اے سے حاجی محمد اکرم، شہزاد علی خان،وومن چیمبرز آف کامرس کی صدر مسز نسیم رحیم ،آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ محمدفاضل ، پی سی پی اے سے سعود مجید ،بختاور تنویر شیخ،میاں عطاء شفیع تنویر ،خواجہ عثمان،ڈاکٹر شفیق،ملک اسرار اعوان ودیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
تازہ ترین