• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، پنچایتی حکم پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے خو د کشی کر لی

گجرات ( آن لائن ) گجرات میں پنچایت کابچی سے جنسی زیادتی کے بدلے خاتون سے زیادتی کا حکم ، متاثرہ عورت خودسوزی کے بعد دم توڑ گئی گجرات میں پنچایت کے حکم پر شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جس کے بعد خاتون نے خود کو آگ لگا کر خودسوزی کر لی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میو ہسپتال میں دم توڑ گئی۔میڈیار پورٹس کے مطابق گجرات کے نواحی علاقے جلال پور جٹاں کے گائوں ڈلوغربی میں پنچایت نے جہالت کی انتہا کر دی ، بچی سے زیادتی کے بدلے شادی شدہ اور حاملہ خاتون ماریہ لیاقت سے زیادتی کرنے کا فیصلہ سنا دیا جس پر عملدرآمد بھی ہو گیا تاہم زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے دلبرداشتہ ہو کرخود کو آگ لگا لی اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج میو ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
تازہ ترین