• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی راہدری:وزیراعظم کےپی کے رہنمائوں کو اعتماد میں لیں،پرویز خٹک

 نوشہرہ (این این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کو دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف خود کے پی کے اسمبلی میں موجود پارٹی کے مرکزی قائدین کو بلائیں اور اعتماد میں لیں  اور ان کو بتادیں کہ سی پیک منصوبے کے حوالے سے جو فیصلہ ہوا تھا وہ پورا ہورہاہے۔نوشہرہ میں کامرس کالج کے افتتاحی تقریب کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کے احسن اقبال کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اکیلا سی پیک منصوبے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کرسکتا، وزیر اعظم نوازشریف خود تمام پارٹی قائدین کو بلائیں تاکہ سب ملکرایک فیصلہ کرسکیں تاکہ اس منصوبے سے سیاست اور  غلط پروپیگنڈے ختم ہوجائے۔
تازہ ترین