کوئٹہ (سٹی ڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسلام خان آزاد ظاہر شاہ حاجی سلام سلیمانخیل سردار کبیر کبزئی کمانڈر انور ملاخیل نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بے روزگاری اپنے عروج پر ہے نوجوان طبقہ مزدوری و روزگار کیلئے سندھ پنجاب کا رخ کرتے ہیں وزیر اعظم یوتھ لون محض ایک ڈرامہ اور سفارش و رشوت پر مبنی ایک نعرہ ہے در حقیقت یہ پروگرام صرف خاص لوگوں کیلئے بنا ہے جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور اقتدار میں عوام خوش اور اقتصادی صورتحال انتہائی بہتر تھی ان کے دور اقتدار میں بے روزگار طبقے کیلئے سازگار رکشہ اسکیم اور ملازمین کیلئے بلا سود بینکو ں سے آسان اقساط پر قرضہ دیا گیا جس سے آج بھی بلوچستان سمیت پورے ملک میں لوگ مستفید ہورہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ حکومت نے بلوچستان کو بے روزگاری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔