• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ :بیلف کا چھاپہ ،غیر قانونی طور پر محبوس 2افراد با زیاب

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) بیلف نے تھانے میں چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر محبوس 2افراد کو بازیاب کرالیاگیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ کے حکم پر عدالت کی طرف سے مقرر کردہ بیلف نور الہیٰ نے تھانہ حاجی پورہ چھاپہ مار کر وہاں محبوس دو افراد شفیق عرف بابر اور ناصر کو برآمد کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں محبوسان کو پولیس نے کسی ریکارڈ کے انداج کے بغیر ہی حوالات میں بند کررکھا تھا۔ رابطہ پر تھانہ اہلکار عامر نے بتایا کہ دونوںملزمان پولیس کو چوری کے ایک پرانے مقدمہ میں مطلوب تھے اور انکا نام مقدمہ کے بجائے ضمنی طور پر درج کیا گیا تھا اور ا ن کوایس آئی فہد نے حراست میں لیا تھا۔ 
تازہ ترین