گجرات،جلالپورجٹاں(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) ڈی پی اوسہیل ظفرچٹھہ نے کہا ہے کہ ڈھلوں غربی میں پنچائت کے فیصلہ کےمطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی 20 سالہ ماریہ لیاقت کے کیس کی خودتفتیش کر رہا ہوں، کیس میں کوتاہی کو دورکرکے فیصلہ میرٹ پرکیاجائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرملزم محمد بوٹا اورپنچائتی ارکان کوبھی میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا، جنہوں نے بتایا کہ اس معاملہ پر نہ تو پنچائت بٹھائی گئی اور نہ ہی محمد بوٹا نے ماریہ سے زیادتی کی، وزیراعلیٰ نے کیس کی رپورٹ آئی جی سے طلب کر لی۔