• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،2موٹرسائیکل، لاکھوںروپےکے زیورات، نقدی اور مویشی لوٹ لیے گئے

گجرات (نمائندہ جنگ) مجاہدکالونی محمد اسلم وغیرہ نے اللہ دتہ کےگھرگھس کرلاکھوں مالیت کےزیورات اورنقدی لوٹ لی،مزاحمت پراہل خانہ کوتشدد کرکے زخمی کردیا، محلہ علی پورہ سے چورمجاہد اقبال کی موٹر سائیکل،شادمان کالونی سے چورشیخ ندیم سلیم کی موٹرسائیکل ،احاطہ ڈسٹرکٹ کورٹس گجرات سے چورچوہدری محمد اعظم کے دفتر کے تالے توڑکر اشٹام پیپرز، نوٹری پبلک ودیگرمہریں وغیرہ چوری کرکے لےگئے جبکہ راجیکی سے چورمحمداصغر کے ڈیرہ سے اس کی 3بھینسیں اور ایک کٹا چوری کھول کرلے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔
تازہ ترین