گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سردی شروع ہوتے ہی چولہے ٹھنڈا پڑنا شروع ہوگئے ،محکمہ سوئی نادرن گیس نےسردی شروع ہوتے ہی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ شروع کر دی جس کےباعث شہری کھانا بازاروں سےکھانے پر مجبورہوگئے دوسری طرف سکول جانیوالے بچے بغیر ناشتے کے سکولوں میں جانے پر مجبور ہیں تو مساجد میں صبح فجرکےوقت گیزرنہ چلنے پرباعث بزرگ نمازی ٹھنڈےٹینکی کے پانی سےوضو کرنے پرمجبور ہے یہی صورتحال دفاتر میں جانیوالے افراد کی ہے ،جن علاقوں میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے ان میں رشید کالونی ، وحدت کالونی ، اروپ ، گوندلانوالہ ،باغبانپورہ ،پیپلز کالونی ،ماڈل ٹاؤن اورسول لائن کےعلاقے شامل ہیں۔