مردان( نمائندہ جنگ) مردان شہر اور گردونواح میں مختلف واقعات میں 3افراد جان بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ تھانہ صدر کے علاقہ گلی باغ میں مسجد کا یوپی ایس ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 28سالہ نوجوان کی جان چلی گئی اسپتال زرائع کے مطابق زاہد ولد اعظم ساکن گلی باغ فضل حق کالج کے قریب مقامی مسجد میں یو پی ایس ٹھیک کررہاتھاکہ بجلی کا زور دار جھٹکا لگا جس سے وہ زندگی کی بازی ہارگیا۔ مل بائی پاس روڈ پر کورغ چوک کے قریب زبیر نامی بیس سالہ نوجوان سڑک پار کررہاتھاکہ تیزرفتار ٹرک نے کچل دیا جس سے وہ موت کے منہ میں چلاگیا گڑھی کپورہ کے علاقہ چمرنگ میں بلا ل ولد حضرت حسین نامی نوجوان موٹرسائیکل سے گر گیا جس کے نتیجے میں وہ زندگی کی بازی ہارگیا ادھر کوٹ دولت زئی میں گھریلو تنازعے پر سوتیلے بیٹے جمیل ولد حسن خان اس وقت اپنی ماں پر قاتلانہ حملہ کرکے اسلحہ اتشین سے اس وقت زخمی کرڈالا جب مجرومہ ملزم کے چچازاد بھائی کی منگنی سے واپس ارہی تھی ملزم مو قع واردات سے بھا گنے میں کا میاب جبکہ مجروحہ کو شدید زخمی حالت میں مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سے پشاور منتقل کر دیا گیا ۔