لندن ( جنگ نیوز) معطل شدہ برطانوی ہیوی ویٹ باکسر نے اپنی ویب سائٹ لمبا کرتا اور سر ٹوپی پہنے تصویر جاری کرکے سنسنی پھیلا دی، انہوں نے میڈیا اکائونٹ پر اپنا نام بھی ریاض ٹائیسن محمد لکھا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے شاید اسلام قبول کرلیا ہے۔ البتہ خود ٹائیسن نے اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا ۔ بعد میں انہوں نے اکائونٹ کا عنوان بھی تبدیل کرکے نام ’’ٹائیسن لیوک فیوری المعروف جی کے‘‘ رکھ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام مذاہب میں اتحاد چاہتا ہوں۔