ٹھٹھہ(نامہ نگار) سندھ کلچرل فورم کی جانب سے سینئر قانوندان اور ڈسرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر مرحوم لکھاڈنو بہرانی کی یاد میں مکلی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے صدر میر محمد جمالی، ہوت خان بلوچ، صادق لاکھو، گل محمد خشک، منصور بہرانی، اللہ جڑیو برفت و دیگر نے کہا کہ لکھاڈنو بہرانی ایک اصول پرست قانوندان اور سیاستدان ہونے کے علاوہ غریبوں کا درد رکھنے والے انسان تھے وہ ضلع میں سندھی ادبی سنگت کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل تھے۔