ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کے مبینہ نارواسلوک کے خلاف طلبہ نے احتجاج کیا ،طلباء کے احتجاج پر پولیس بروقت متحرک ہو گئی اور 10سے زائد طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔
ملتان کے بوسن روڈ پر ایمرسن کالج کے طلباء و طالبات نے بی زیڈ یو انتظامیہ کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی،جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے سمسٹر سسٹم 6 ماہ سے بڑھا کر 1 سال کردیا ہے اور آئوٹ آف سلیبس کے تحت پرچے بنا کر 80 فیصد طلباء کو فیل کردیا ہے۔
احتجاج کا سلسلہ ابھی جاری تھا کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے 10 سے زائد احتجاجی طلباء کو حراست میں لے لیا۔