• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: بڑھتے ہوئے جرائم کیخلاف جمعیت علمائے اسلام کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ)جمعیت علمائے اسلام ضلع سکھر کی جانب سے شہر میں بدامنی اور اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں ، منشیات ، پرچی جوا اور فحاشی کے اڈوں کے خلاف بھوسہ لائن چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین پولیس کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے، مظاہرے کی قیادت مولانا عبیداللہ بھٹو ابن آزاد نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سکھر پولیس کی غفلت، لاپروائی اور من پسند تھانہ انچارجزکی تعیناتی کے باعث شہر میں جرائم بڑھتے جارہے ہیں، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گاڑیوں کی چوری ، دکانوں کے تالے ٹوٹنا معمول بن چکا ہے۔ منشیات، فحاشی ، جوا، خا ص طور پر پرچی جوا جس کے اڈے شہر کی گنجان آبادی والے علاقوں سمیت ضلع کے تمام تھانوں کی حدود میں موجود ہیں، گھنٹہ گھر چوک پرکھلے عام پرچی جوا کا کام دن رات جاری ہے اور خود پولیس اہلکار پرچی جوا کی نہ صرف نگرانی کرتے بلکہ پرچی جوا کے کام میں بھی ملوث ہیں لیکن پولیس ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی، شراب کی بندش کے بعد شہر کے اکثریتی علاقوں میں شراب کی ہوم ڈلیوری کا کام جاری ہے، جبکہ کچی شراب کی بھٹیاں بھی چل رہی ہیں اور ان بھٹیوں میں بننے والی کچی شراب شہر اور گردونواح کے علاقوں میں فروخت ہورہی ہے لیکن پولیس ان کے خلاف کارروائی کرنے کو تیارنہیں، بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کے باعث لوگوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، متعددعلاقوں میں لوگ راتوں کو جاگنے پر مجبور ہیں، مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سکھر سے مطالبہ کیا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے کرائم ، منشیات، فحاشی ، پرچی جوا کے اڈوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تازہ ترین