سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر پیپلز ہاکی اسٹیڈیم میں سکھر ریجن انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنلمیں ہنگامہ آرائی ہوگئی۔ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر عارف انصاری کو کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ فائنل میچ جوکہ مہران کلب اور نیشنل کلب کے درمیان کھیلا گیا، نیشنل کلب نے پینلٹیاسٹروکس کی بنیاد پر تین گول سے جیت لیا۔سکھر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر عارف انصاری جو حال ہی میں جگر کے مرض میں مبتلا ہوکر بھارتسے اپنا علاج کرواکر آئے ہیں ان پر مبینہ حملے کی کوشش کی کھلاڑیوں نے سخت مذمت کی، سکھر کے سینئر و جونیئر کھلاڑیوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ کلب کی انتظامیہ اور حملہ آور ہونے والے کھلاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان پر تاحیات پابندی عائد کریں ۔