• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے حکومتی اجازت درکارہے، شہباز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے شہر لکھنئو میں آئندہ ماہ ہونے والے جونئیر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور کنٹرول لائن پر بھی کشیدگی ہے۔منگل کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو پاکستان ہاکی فیڈریشن بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لئے ویزوں کی درخواست دے گی۔پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو حکومت کی اجازت درکار ہے۔ٹورنامنٹ8 سے 18دسمبر تک ہوگا۔
تازہ ترین