گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ نوازلیگ کا قلعہ تھا ،ہے اورہمیشہ رہے گا،مخصوص نشستوں پربلدیاتی الیکشن میں کوئی دوسری جماعت نوازلیگ کے مدمقابل نہیں ہے ،جماعت کی اگلے مرحلے میں بھی مثالی کامیابی کیلئےمنتخب چیئرمین صرف پارٹی ٹکٹ کےحامل امیدواروں کو ووٹ دیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نامزدمیئرشیخ ثروت اکرام کی رہائش پر این اے 96سےتعلق رکھنے والے چیئرمینوں اورمخصوص نشستوں پر پارٹی ٹکٹ ہولڈرزکے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،اس موقع پرسٹی صدر وایم پی اے حاجی عبدالرؤف مغل ،نامزدمیئرسٹی کارپوریشن شیخ ثروت اکرام اوردیگر نےبھی خطاب کیا۔