بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک بھر میں دہشت گردوں کی جانب سے ائیرپورٹس کو ٹارگٹ کرنے کی رپورٹ پرسکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے،اس حوالے سے ڈی پی او اورڈی سی او بہاولپورنے ائیرپورٹ کا دورہ کیا اورسکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایاہے کہ ائیرپورٹ کے باہر کی دیوار کی اونچائی جبکہ انٹری اورایگزیکٹ گیٹس پر گارڈز کی ڈیوٹی کم پائی گئی۔ مزید بتایاگیاہے کہ ائیرپورٹ کے 14سی سی ٹی وی کیمروں میں سے چار کیمرے خرا ب تھے۔جس پر ڈی پی او بہاولپور کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو سفارشات پیش کی گئی ہیں کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی کوریج رن وے ایریاتک ہونی چاہئے۔ ائیرپورٹ کے کنٹرول رومزکو 24گھنٹوں کیلئے فنگشنل رکھاجائے ، مکمل پٹرولنگ ٹریک ائیرپورٹ پر بنایاجائے۔ اے ایس ایف کے 57سیکورٹی اہلکار ائیرپورٹ کے اندرتعینات ہیں ۔ائیرپورٹ کے اردگرد ایک میل کے اندر آبادی میں سپیشل برانچ اورسی ٹی ڈی کےذریعے مکمل سرچ آپریشن کیاجائے۔