لاہور(نمائندہ جنگ)پاک چائینہ اکنامک کوریڈور سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کر کے ملکی تاریخ کے اہم سنگ میل کو عبور کر لیا ہے،دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے،راہداری کے ایس عظیم منصوبے بلوچستان اور گلگت بلتستان کی محرومیاں ختم ہو جائیں گے،حکومت گلگت بلتستان اور بلوچستان جو اس میگا پروجیکٹ کے شہ رگ ہیں کو اتنی اہمیت دیں جتنے دیگر صوبوں کو دے رہی ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں ایم ڈبلیوایم ضلعی و صوبائی اراکین کے اہم اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کے پیچھے بھارت اور امریکہ ملوث ہیں،ہمیں امریکیوں کے چنگل سے نکلنا ہوگا،ہم بھمبر سیکٹر میں بزدل دشمن بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،اور ہمارے ان سات شہید جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے پاکیزہ لہو سے وطن عزیز کی دفاع کو مضبوط بنایا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چہلم امام حسینؓ پر ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی کا مطالبہ کیا۔