• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک سفیر سے ملاقات پر پارٹی کو بریفنگ دونگا،شاہ محمود

Will Brief To Party After Meet With Turk Ambassdor Shah Mehmood Qurashi
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترک سفیرسمجھتےہیں اگرپارلیمنٹ نہیں جائیں گے تو دنیا کوغلط پیغام جائے گا، اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہوگا ۔

صحافیوں سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک سفیر سے ہونے والی ملاقات پر آج پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترک سفیر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے دنیا کو غلط پیغام جائےگا ۔
تازہ ترین