• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، ہوٹل میں مقیم جاپانی شہری پراسرارطورپر باتھ روم میں مردہ پایاگیا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)راولپنڈی صدرکے  ہوٹل میں مقیم جاپانی شہری  پراسرارطورپر باتھ روم میں مردہ پایاگیا ہے،گزشتہ روز صدرمیں واقع ایک ہوٹل کے کمرہ نمبر507 کے باتھ  روم سے   جاپانی باشندےاوتا اکیراکی لاش ملی ،ایس ایچ اوتھانہ کینٹ انسپکٹرمرزاجاویدنے جنگ کوبتایاکہ  فرحت علی نامی پاکستانی  کے ہمراہ ایک  55سالہ جاپانی شہری 9نومبرسے ہوٹل میں مقیم تھا فرحت علی کاکہناہے کہ وہ گذشتہ 22سال سے  جاپان میں کاروبارکررہاہے۔
تازہ ترین