• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجیوں کو شہید کرنے کا بدلہ لینے کا حق رکھتے ہیں، چوہدری نثار

 لندن (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کا استبدادانہ اور جارحانہ رویہ خطے کے امن اور استحکام کےلئے خطرہ ہےپاکستان بھارت کے ان ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگا ،بھارت کی جانب سے اپنے فوجیوں کو شہید کئے جانے پر بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، بین الاقوامی برادری کو پاکستان کےخلاف بھارتی عزائم ناکام بنانے کےلئے مزید کوششیں کرنی چاہئیں ، پاکستانی عوام اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کی عفریت کو اپنی سرزمین سے مٹانے کےلئے پر عزم ہیں،دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو بین الاقوامی برادری تسلیم کرے، پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اور اہم عنصر ہے ، تھریسا مے کے دور ہ پاکستان سے مختلف سطحوں پر جاری پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعاون کو بھی مزید تقویت ملے گی۔وہ منگل کو ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ میں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے اور برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سر مارک لائل گرانٹ سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔
تازہ ترین