گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سردی کا آغاز ہونے کے بعد گھریلو صارفین کی بڑی تعدادسوئی گیس کی سہولت سے محروم ہو گئی گنجان آباد علاقوں پیپلز کالونی ، باغبانپورہ ، سول لائن ، گرجاکھ اوردیہاتی علاقوں اروپ ، بلے والا ، ترگڑی ، اڑبنگ و دیگر کے مکینوں نے کہا کہ سوئی گیس کے متعلقہ ذمہ دار افسران جس علاقہ میں چاہتے ہیں اس علاقے میں گیس کا پریشر بڑھا دیتے ہیں جبکہ دوسرے علاقوں میں کم کر دیتے ہیں متاثرین نے کہا کہ جس علاقہ میں لوگ جلوس او سخت احتجاج کرتے ہیں اس علاقہ کا گیس پریشر بڑھا دیا جاتا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے اسکا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔