ڈیرہ غازیخان (نمائندہ جنگ) شہر کے وسط میں واقع کلمہ چوک تا مولانا فضل حق مسجد روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،اور اس روڈ پر جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑ جانے سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ یہاں پر آئرن مارکیٹ کی دکانوں کے سامنے لوہے کے سریے ، گاڈرز اور دیگر سامان سے بھرے بڑے بڑے ٹرالرز سڑک کے درمیان دن رات سامان اتارتے رہتے ہیں ،جس کی وجہ سے مذکورہ مارکیٹ کے دکاندار اکثر روڈ بلاک کر دیتے ہیں، جبکہ رات کو لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹرالرز سے سامان اتارتے وقت حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ا ب تک متعدد شہری زخمی ہو چکے ہیں ، شہریوں صفدر حسین ، ملک محمد سلیم ، سجاد حسین کھوسہ ، محمد لطیف شاہ ، نجیب الرحمن ، شاہد افتخار اور دیگر نے ضلعی انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سڑک کی حالت زار پر خصوصی توجہ دے کر اس سڑک کو از سر نوتعمیر کیا جائے۔