کراچی ( اسپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقی گولڈ میڈلسٹ وائدے ووان اور ٹینس کھلاڑی مونیکا پیوگ کو ریو اولمپکس میں بہترین کارکردگی پر گلوبل ایوارڈ سے نوازا گیا ۔منگل کو ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹی ایوارڈز کی تقریب میں مردوں میں بہترین ایتھلیٹ کا اعزاز ووان نیاکرک کو دیا گیا جبکہ خواتین میں یہ ایوارڈ ٹینس پلیئر مونیکا پیوگ کو دیا گیا۔ مونیکا پیوگ کو یہ اعزاز ریو اولمپکس میں ہونے والے ٹینس مقابلوں میں اینجلیک کربر کو شکست دے کر اپنے ملک پورٹوریکو کیلئے پہلی بار گولڈ میڈل جیتنے پر ملا ۔ ایوارڈ کی تقریب دوحہ میں منعقد کی گئی ۔ پیوگ کا کہنا تھا کہ میں 2017 کیلئے پر امید ہوں کہ میں ورلڈ رینکنگ میں شامل ہو نگی ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ میں اپنے پہلے گرینڈ سلم میں مقابلے اور ڈبلیو ٹی اے کے ٹائٹلز جیتنے کیلئے پر عزم ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد اپنی فٹنس اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ۔