گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سردی کا موسم شروع ہونے اور فیکٹریوں ، کارخانوں کو گیس کی سپلائی جاری رہنے کی وجہ سے اندرون شہر کے گنجان آباد علاقوں سمیت دیہاتی علاقوں میں مکین سوئی گیس کے گھریلو صارفین کی بڑی تعداد صبح و شام گیس کی سہولت سے محروم ہو گئی ناشتہ اور رات کا کھانا تیار کرنا مشکل ہو گیا ،گنجان آباد علاقوں ، گرجاکھ ، دھلے ، باغبانپورہ ، وحدت کالونی ، سول لائن ، ماڈل ٹاؤن ، اروپ ، بلے والا ، ترگڑی سمیت دیگر علاقوں کے سائلین صبح و شام اب ایل پی جی گیس سلنڈر اور لکڑیاں وغیرہ استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، متاثرین نے الزام لگایا کہ من پسند علاقوں کو ترجیح بنیادوں پر گیس کی سپلائی زیادہ کر دی جاتی ہے جبکہ دوسرے علاقوں کا گیس پر یشر کم کر دیا جاتا ہے۔