گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی کے الیکشن میں نیشنل الائنس کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ،ان خیالات کا اظہار نیشنل الائنس کے گوجرانوالہ دویژن سے متفقہ امیدواران ڈاکٹر میاں محمد جمیل اور لاہور ڈویژن سے ڈاکٹر تصدق حسین نے اسلامک ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایجوکیشنل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔